5 فروری کو، ہسپانوی حکومت نے غزہ میں اقوام متحدہ کی اہم انسانی ہمدردی کی ایجنسی UNRWA کے لئے 3.8 ملین ڈالر کی اضافی ہنگامی فنڈنگ کا اعلان کیا ۔ اس نقد رقم کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایجنسی قلیل مدت کے دوران فلسطینیوں کو ضروری انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھ سکے، اور ایجنسی اپنے اہم ڈونرز کی جانب سے فنڈنگ میں کمی کے فیصلے کا سامنا کرسکے۔ اسپین کا یہ اقدام ایجنسی کے مجموعی 1.17 بلین ڈالر کے بجٹ کے مقابلے میں بڑی حد تک علامتی اضافہ ہے ۔ باوجود اس کے کہ امریکہ، جرمنی اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے اقوام متحدہ کے مشن کو مالی اعانت معطل کردی، اسپین ان چند یورپی ریاستوں میں سے ایک ہے جنہوں نے اس اقدام کو کھلے عام مسترد کردیا ہے۔
جیسا کہ ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل البرس نے کہا، کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کے حملوں میں UNRWA کے ملازمین کے ملوث ہونے کا جو الزامات لگائے ہیں، وہ "اس کے تقریبا 30،000 کارکنوں میں سے صرف دس" سے متعلق ہیں۔ بائیں بازو کے سمر پلیٹ فارم سے تعلق رکھنے والے سماجی امور کے وزیر پابلو بسٹنڈے نے دیگر مغربی ممالک کی جانب سے UNRWA کے فنڈز کی معطلی کو "فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی سزا کا بلاجواز آپریشن" قرار دیتے ہوئے مزید کہا ۔
یہ اس بات کی ایک اور مثال تھی کہ کس طرح سوشلسٹ ورکرز پارٹی (PSOE) اور سمر کی قیادت میں حکومت نے یورپی یونین کے سامنے فلسطین حامی موقف پیش کرکے مستقل طور پر خود کو ایک غیر معمولی چیز کے طور پر پیش کیا ہے- کرسمس سے پہلے، جب اسپین نے اپنی باری پر یورپی یونین کی صدارت سنبھالی، تو مرکز کے بائیں بازو کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اسرائیل کی طرف سے "ہزاروں بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کے بلا امتیاز قتل" کا معاملہ اٹھایا اور "فوری" اور "دیرپا" جنگ بندی کا مطالبہ کیا- ایک ایسے وقت میں جب دوسرے یورپی رہنما بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کو اپنی غیر مشروط حمایت پیش کر رہے تھے ۔ بائیں بازو کے اتحاد کےوزراء سمر نے اسرائیل کی مہم کو "فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی" کا معاملہ قرار دے کر شاید مغرب میں کسی بھی عہدیدارسے کہیں زیادہ آگے بڑھ کر یہ معاملہ اٹھایا ہے ۔
اگرچہ اس طرح کے بیانات کی وضاحت دوسری جگہوں پر اخلاقی بزدلی کے بالکل برعکس رہی ہے، لیکن حقیقت میں اس طرح کے جذبات کو ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنا زیادہ پیچیدہ رہا ہے ۔ یورپی یونین کے کثیرالجہتی ڈھانچے کے اندر کام کرنے والی ایک درمیانی درجہ کی نیٹو طاقت کے طور پر، اسپین کا مداخلت کرنے کا مارجن بہت محدود ہے ۔ لیکن یہ بھی واضح ہے کہ سانچیز نے بڑے پیمانے پر،کھلی، جارحانہ سفارتی کارروائیوں سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔جبکہ اتحاد نے مل کر UNRWA فنڈز میں اعتدال پسند اضافہ کیا ہے- اگرچہ یہ اقدام ،اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) کی طرف سے نسلی کشی کی مہم کے حساب سے انتہائی غیر متناسب رہے ہیں۔
اپنی حدود سے قطع نظر، اسپین کی فلسطین نواز موقف کی وضاحت کرنے کی کلید داخلی سیاسی اتفاق رائے ہے، جو اسرائیلی قبضے پر تنقید کی کچھ دہائیوں پر محیط ہے ۔ "ہسپانوی بائیں بازومیں، تاریخی طور پر فلسطین کے دفاع پر ایک وسیع اتفاق رائے رہا ہے جبکہ ہسپانوی دائیں بازر روایتی طور پر زیادہ صہیونی نہیں رہا ہے- حالانکہ [انتہائی دائیں بازو] ووکس کی طرف سے حال ہی میں اس سمت میں آگے بڑھنے کے لئے کچھ کوششیں کی گئی ہیں،" یہ بات سمر رکن پارلیمنٹ تزیما گیجارو نے جیکبین کو بتائی۔ انہوں نے مزید کہا، "فرانکو کے تحت اور اس کے بعد، یہاں تک کہ دائیں بازو کے بہت سے لوگوں نے عرب ریاستوں کے ساتھ۔ خاص طور پر توانائی کی فراہمی کو محفوظ بنانے اور جنوبی بحیرہ روم اور خلیج میں اثر و رسوخ کو یقینی بنانے کے لئے بھی تعلقات کو ترجیح دی ہے-"
مزید برآں، سام دشمنی کے الزامات — جو اب عام طور پر پورے یورپ میں اسرائیل کے ناقدین کو دبانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں، کو اسپین میں مظاہروں یا بائیں بازو کی آوازوں پر قابو پانے کے لئے کامیابی کے ساتھ ہتھیار نہیں بنایا گیا ہے ۔ 7 اکتوبر کے دہشت گرد حملوں کے تناظر میں قدامت پسند تنظیموں کی طرف سے حماس کی حمایت کے طور پر سمر اور پوڈیموس کے ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے فلسطینیوں کے حامی تبصرےمرتب کرنے کی کوششیں کبھی بھی مستحکم نہیں ہوئیں ۔
سیاسی انتقام کی ایک مثال میں یہ واضح فرق موجود ہے، جو راشدہ طلیب کو امریکہ میں اور اسپین میں بچوں اور نوجوانوں کے وزیر سیرا ریگو کے مغربی کنارے میں قبضے خلاف تجربات کے جواب میں برداشت کرنا پڑا ہے۔ ریگو کے والد فلسطینی ہیں، اور انہوں نے اپنے بچپن کا ایک اہم حصہ مقبوضہ مشرقی یروشلم میں گزارا۔ آج وہ ہسپانوی کمیونسٹ پارٹی کے رکن ہے ۔ 7 اکتوبر کو، حماس کی زیرقیادت حملے کے چند گھنٹوں بعد، اس نے سوشل میڈیا پر لکھا:
فلسطین کو کئی دہائیوں کے قبضے، نسلی امتیاز اور جلاوطنی کے بعد مزاحمت کرنے کا حق حاصل ہے ۔ ان لوگوں کے لئے جو آج غزہ کی پٹی پر بمباری کرکے اجتماعی سزا کے اجرا کی وکالت کرتے ہیں، بین الاقوامی قانون کا احترام کرنا فوری طور پر ضروری ہے ۔ قبضے کا خاتمہ ہی واحد حل ہے ۔
شاید اس طرح کے واضح صہیونی مخالف بیانات کہیں اور فساد کا باعث بنتے لیکن، ریگو کو صرف ایک ماہ بعد حکومتی وزیر نامزد کیا گیا تھا، اس تقرری نے مرکزی دھارے کے میڈیا میں بہت ہی کم تنازعہ پیدا کیا۔
پورے ہسپانوی معاشرے میں فلسطین کے لئے اس طرح کی وسیع حمایت کے تناظر میں، اسرائیلی مظالم پر سنچیز کی تنقید اور یورپی سطح پر ان کے مختلف سفارتی اقدامات کو واضح طور پر ان کی عوامی رائے پر ایک نظرکے ساتھ کیا گیا ہے۔ درحقیقت، کاتالونیا کی آزادی کی تحریک کے لئے ایک غیر مقبول معافی کے قانون کی بات چیت سے میڈیا کی توجہ ہٹانے کی اپنی واضح سیاسی ضرورت کے ساتھ- لاوینگارڈیا کے نامہ نگار اینریک جولیانا نے سانچیز کو عوامی رائے پر اثر انداز ہونے کے مترادف قرار دیا ہے "جیسے دوسری بار انخلا عراق"۔ یہ اس وقت کے PSOE رہنما ہوز لوئس روڈریگ زاپاتیرو کے 2004 میں وزیر اعظم بننے کے بعد امریکی مقبوضہ عراق سے تمام ہسپانوی فوجیوں کو فوری طور پر نکالنے کے فیصلے کا حوالہ تھا ۔ اس اقدام نے بھی واشنگٹن میں اضطراب پیدا کیا لیکن ملک میں بہت مقبول تھا ۔
پھر بھی Fundació Sentit Comú تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ماریو ریوس کا استدلال ہے کہ، سانچیز نے خود کو "غزہ پر ایک مضبوط اصولی موقف اختیار کرنے کے لئے تیارعالمی رہنما کے طور پر پیش کیا ہے- ایک ایسا موقف جو مقامی طور پر بہتر ہے اور دوسری طرف پالیسی کے لحاط سے بھی اس کا کوئی سیدھا مطلب نہیں ہے۔" ریوس کے مطابق، اس کا بنیادی طور پر اس حقیقت سے تعلق ہے کہ "بلاک میں ایسی یورپی ریاستیں کی تعداد زیادہ نہیں ہیں جو اسپین کے موقف کی حمایت کرتی ہیں، تاکہ بلاک کے موقف کو دوبارہ تشکیل دیا جا سکے، جبکہ یورپی یونین کا جون کے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات سے قبل دائیں بازو کی جانب جھکائو جاری ہے ۔"
14 فروری کو مشترکہ اعلامیےمیں یورپی کمیشن پر زور دیا گیا تھا کہ وہ جنوبی غزہ میں رفح پر ہونے والے حملے کی روشنی میں یورپی یونین اور اسرائیل کے معاہدے کا فوری جائزہ لے۔ جس پر تمام ستائیس رکن ممالک میں سے صرف اسپین اور آئرلینڈ نے دستخط کیے ۔ ریوس کا اصرار ہے، "جب پورا یورپ آپ کے ارد گرد ایک رجعتی پوزیشن لے رہا ہو اور جب آپ کو دوسرے علاقوں میں ان ریاستوں کے ساتھ کام کرنا ہو تو ایک مضبوط ترقی پسند موقف اختیار کرنا واقعی بہت مشکل ہے ۔" "مزید برآں، اسپین کے پاس بذاتِ خود اتنی زیادہ طاقت نہیں ہے جو اسرائیل پر شدید دباؤ ڈالنے کے لیے ضروری ہو۔"
پھر بھی، جیسا کہ سیاسی تجزیہ کار ژان لوپیز کہتے ہیں، "نیٹو ممالک کے لئے قابل قبول حدود میں رہنے کے لئے محتاط ہیں، اور کوئی بھی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ہیں،" یہاں تک کہ سانچیز نے "کم خطرے والے عوامل، جیسے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے نسل کشی کے معاملے میں آئی سی جے [بین الاقوامی عدالت انصاف] کے ابتدائی نتائج کی عوامی حمایت" بھی نہیں کی ہے ۔ اسی طرح، PSOE نے اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی تجارت پر مکمل پابندی کے لئے اپنے جونیئر اتحادی پارٹنر، سمر کی مطالبوں کو بھی بار بار مسترد کیا ہے ۔
اسپین میں ایک معیاری قانونی پروٹوکول ہے جس کے تحت تنازعات والے علاقوں میں ہتھیاروں کی تمام فروخت مسئلہ کے حل تک عارضی طور پر منجمد کردی جاتی ہے۔ تاہم، 7 اکتوبر کے بعد سے کم از کم ایک موقع پر، ہسپانوی ریاستی عہدیدار اس پر بھی عمل درآمد کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں، نومبر میں اسرائیل کو تقریبا € 1 ملین مالیت کے گولہ بارود کی برآمد کیا گیا۔ چونکہ اسپین نے پچھلی دہائی کے دوران اسرائیل سے سیکڑوں ملین یورو مالیت کا اسلحہ درآمد کیا ہے، اور ساتھ ہی بین الاقوامی کنسورشیموں کے ساتھ اہم ملکی دفاعی مینوفیکچرنگ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن میں اسرائیلی کمپنیاں بھی شامل ہیں، لہذا وسیع تر پابندی کے لئے سانچیز کی پارٹی کے اندر کوئی خواہش نہیں ہے ۔
اپنی طرف سے، گیجارو قبول کرتا ہے کہ اسپین کی اتحادی حکومت کو مختلف محاذوں پر مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ رکن پارلیمنٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "اسے آئی سی جے کیس کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے، حالانکہ ہم [سمر میں] بین الاقوامی فوجداری عدالت کی [مخصوص] اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے سرکاری فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔" اس کے علاوہ،وہ یہ سمجھتے ہیں کہ سمر، UNRWA کے لئے مزید فنڈز حاصل کرنے کو ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے، جس کے بجٹ کا کم از کم 60 فیصد منجمد کر دیا گیاہے ۔ جیسا کہ وہ وضاحت کرتا ہے:
مشن کی خدمات سے دستبرداری سے بے شمار انسانی مصائب جنم لیں گے اور جاری نسل کشی کی پالیسی کی انتہا کی نمائندگی کریں گے ۔ ہم نے بار بار وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ صورتحال کی قلیل مدتی ضرورت کے مطابق زیادہ بڑے اعداد و شمار کا وعدہ کریں ۔ اب تک، اضافی فنڈنگ میں $ 3.8 ملین بڑی حد تک علامتی ہے ۔ یہ کچھ بھی نہیں ہے، لیکن ہمیں زیادہ بلند نظر ہونے کی ضرورت ہے، نیز ہنگامی فنڈنگ کی پیش کش کے لئے دوسرے ممالک کو اکٹھا کرنے کے لئے کچھ علاقوں میں اپنے سفارتی اثر و رسوخ کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔ میں دیکھنا چاہوں گا کہ اسپین اس میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں زیادہ قائدانہ کردار ادا کرے ۔
"پی ایس او ای غیر ملکی معاملات اور دفاع میں پالیسی طے کرنے کے اپنے حق کی حفاظت غیرت مندانہ طور پر کرتا ہے،" گیجارو نےکہا۔ لیکن وہ اصرار کرتے ہیں کہ سمر میں، "ہم مداخلت کرتے رہتے ہیں اور مزید اقدامات پر زور دیتے ہیں کیونکہ عام بنیادی اختلافات ہمیں ان سے الگ کرتے ہیں۔" ایسا ہی ایک فرق نیٹو پر دونوں فریقوں کے موقف پر ہے، جس میں سانچیز کی حکومتی بحران سے بچنے کی خواہش ایک اہم عنصر ہے جو یمن میں حوثیوں کے خلاف حالیہ امریکی زیرقیادت حملوں میں حصہ نہ لینے کے ان کے فیصلے سے ظاہر ہوتی ہے ۔
لوپیز کے لئے، سمر کے لئے مداخلت کرنے اور PSOE کو مزید آگے بڑھانے کا مارجن بہت مشکل ہے ۔ "مثالی طور پر، آپ چاہیں گے کہ اسپین اسرائیل پر سنگین معاشی پابندیاں عائد کرے اور تمام سفارتی تعلقات منقطع کرے۔ لیکن پارلیمانی بائیں بازو کو زیادہ قابل حصول، اگر اب بھی ضروری ہو تو، UNRWA کی مالی اعانت کے ارد گرد کے اہداف کو آگے بڑھانے یا شاید اتحاد کو جنوبی افریقہ کے معاملے کی حمایت میں منتقل کرنے کے ساتھ خود کو مطمئن کرنا پڑتا ہے،" انہوں نے استدلال پیش کیا ۔
پوڈیموس پارٹی سے الگ ہونے کے بعد سمر کی پوزیشننگ مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔ مؤخر الذکر گذشتہ نومبر میں اتحاد کی دوسری میعاد کے آغاز پر حکومتی وزارتوں سے اپنے اخراج کو غزہ کے بارے میں اپنے مضبوط موقف کو قرار دیتا ہے ۔ درحقیقت، پارٹی کے اخراج کی وجہ ہسپانوی بائیں بازو کے اندر قیادت کے لیے دو سال طویل تلخ اور طویل لڑائی تھی۔ سمر پلیٹ فارم کو موجودہ نائب وزیر اعظم یولانڈا ڈیاز نے 2022 میں اپنے پیشرو پابلو ایگلیسیا سے زیادہ خودمختاری حاصل کرنے اور اپنی قیادت کے گرد ایک بکھری ہوئی بائیں بازو کو دوبارہ تشکیل دینے کے لئے قائم کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں، پوڈیموس کے کنٹرول میں اگلیسیا کے پریٹورین گارڈ سے کھلی دشمنی پیدا ہوئی۔
اب بقا کے موڈ میں، پچھلے دو سالوں میں اپنے بیشتر اہم کیڈر اور ادارہ جاتی وزن سے محروم ہونے کے بعد، پوڈیموس سابق مساوات کے وزیر آئرین مونٹیرو کی قیادت میں جون کے یورپی انتخابات میں اپنا موقف بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ "اس مرحلے پر، پوڈیموس بنیادی طور پر ایک واحد ایشو پارٹی بن گئی ہے، جو خود کو ایک ایسی پارٹی کے طور پر پیش کرتی ہے جو فلسطین کے مضبوط اخلاقی دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے اور غزہ کو ڈیاز اور باقی ہسپانوی بائیں بازو کے خلاف حملے کے مرکزی نقطہ کے طور پر استعمال کرتی ہے ۔" ریوس کا استدلال ہے۔
بائیں بازو کے ہسپانویوں کے لئے، نیٹو ممبر ریاست میں جونیئر اتحادی پارٹنر کی حیثیت سے حکومت میں داخل ہونے میں واضح تضادات ہیں ۔ وہ تضادات تھے کہ Iglesias اور پوڈیموس کے موجودہ رہنما، Ione Belarra، جب انہوں نے 2019 کے آخر میں پہلے PSOE - Unidas Podemos اتحاد پر بات چیت کرتے ہوئے یہ ماننے کو تیار تھے۔ ڈیاز کسی بھی یورپی حکومت کی اعلیٰ ترین عہدیدار ہے جس نے غزہ میں اسرائیل کے حملے کو نسل کشی قرار دیا ہے۔ آئی ڈی ایف کے اب رفح پر محدود ہونے کے ساتھ، اس نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ آنے والے دنوں میں فلسطین کا سفر کریں گی جو یقینا ایک چارجڈ سفر ہوگا ۔
"اسپین مزید کچھ کر سکتا ہے،" اس نے اس دورے کا اعلان کرتے ہوئے اصرار کیا ۔ "یورپی یونین سے کام کرنے کا مطالبہ کرنا کافی نہیں ہے ۔ ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔"
ایوگھن گلمارٹن (Eoghan Gilmartin) میڈرڈ میں مقیم ایک مصنف، مترجم اور جیکبین کے تعاون کنندہ ہیں-