نائیجیریا میں #فیس مسٹ فال

نائیجیریا میں طلباء کی دوبارہ تنظیم نو ہو رہی ہے۔ لیکن موثر طور اثر انداز ہونے کے لیے، طلباء کو کیمپس سے باہر کی جدوجہد سے بھی منسلک ہونا چاہیے۔
یونیورسٹی آف لاگوس، نائیجیریا میں طلباء نے فیسوں میں اضافے کے خلاف ایک تنظیم بنائی ہے، جس نے ٹنوبو انتظامیہ سے فیسوں میں اضافے کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس طرح کے احتجاج کے وسیع تر مضمرات ہوسکتے ہیں، جو کیمپس کی جدوجہد سے آگے بڑھ کر سرمایہ دارانہ اور سامراجی مخالف تحریکوں کو دوبارہ متحرک کرسکتے ہیں۔

صدر بولا ٹنوبو کےاقتدار سنبھالنے کے بعد سے، نائیجیریا میں سرکاری یونیورسٹیوں اور سیکنڈری اسکولوں میں فیسوں میں اضافے کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔ متعدد کیمپسز میں، طلباء ان پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، اور مہموں، مظاہروں اور احتجاج کے ذریعے اپنے اختلاف درج  کر رہے ہیں۔  یونیورسٹی آف لاگوس (UNILAG) سے ایسی ہی ایک مہم، شروع ہوئی ہے، جس نے #فیس مسٹ فال (فیسوں میں لازمی کمی)کے بینر کے تحت ریلی نکالی ہے- تاکہ فیس میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرنے والے طلباء کی آواز گونج سکے۔ یاد رہے کہ اس مہم کا اسی نام کی جنوبی افریقی مہم سے کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے-  دوسرے نعروں جیسے کہ #LetJossitesBreathe، #SaveOAUStudents #SaveUites، #SaveOOUITES نے بھی بالترتیب جوس یونیورسٹی، اوبافیمی اوولوو یونیورسٹی، عبادان یونیورسٹی اور اولابیسی اونابانجو یونیورسٹی کے طلباء کو متاثر کیا ہے۔ 

تاہم، یونیورسٹی آف لاگوس میں # فیس مسٹ فال  مہم، جس کا میں ایک حصہ رہا ہوں، ٹینوبو انتظامیہ میں طلباء کی سرگرمی کے ممکنہ راستے میں ایک منفرد  راہ فراہم کرتی ہے، جزوی طور پر کیونکہ UNILAG واحد ادارہ تھا جس کی فیس میں اضافے کو خاص طور پر وفاقی حکومت نے منظورکیا تھا ۔ تاہم، اس سے بھی زیادہ اہم حقیقت یہ ہے کہ UNILAG میں #فیس مسٹ فال مہم تاریخی طور پر بنیاد پرست لیکن اب بڑی حد تک ناجائز نیشنل ایسوسی ایشن آف نائیجیرین اسٹوڈنٹس (نانس) سے آزادانہ طور پر آگے بڑھی ہے۔ UNILAG اور نانس میں مہم کے درمیان تعامل ہمیں نائیجیریا میں کیمپس یونین ازم کے ماضی اور ممکنہ مستقبل پر غور کرنے کی اجازت دے سکتا ہے ۔

1920 کی دہائی میں یورپ میں مغربی افریقی طلباء کی نوآبادیاتی مخالف تنظیموں کی جڑوں کے ساتھ، نائیجیریا کیمپس یونین ازم کی بنیاد پرست سرگرمی کی ایک طویل تاریخ ہے جس کا تعلق نہ صرف انفرادی کیمپس میں طلباء کی مقامی جدوجہد سے ہے بلکہ قومی خودمختاری اور معاشی آزادی کے مسائل سے بھی ہے۔ 1980 کی دہائی میں، نانس،  نائیجیریا اور ڈایاسپورہ  ،  میں تمام طالب علم تنظیموں کے لئے  ایک چھتر چھایا تنظیم بن گئی،اور  اس نے اپنا موجودہ نام اپنایا - 1982 میں ایک چارٹر پر دستخط کیے جس میں سامراج مخالفت کو یونین کے جوہر کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ اس عرصے کے دوران، نانس ایک ریڈیکل پلیٹ فارم تھا جس نے طلباء کو معاشرے کی ترقی پسند تبدیلی میں فعال کردار دیا۔ اس نے 1989 کے "اینٹی ایس اے پی" مظاہروں میں ایک اہم کردار ادا کیا، جو اس وقت کے صدر ابراہیم بابانگیڈا کی حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے حکم پر نافذ کیے گئے ڈھانچہ جاتی ایڈجسٹمنٹ پروگرام کے خلاف منظم کیے گئے تھے۔

تاہم، 1990 کی دہائی سے، نانس اہم سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں تنزلی  کا شکار  ہے، جنہوں نے یونین کو معذورکر دیا  اوراسے اس کی انقلابی صلاحیت سے محروم کر دیا ہے۔ طلباء کا ادارہ قائدانہ عہدوں پر فائز ہونے کے لئے، سیاست دانوں کے سرپرستی میں موقع پرست کارکنوں، سیاسی ملازمت کرنے والوں،  فرقوں  کے لئے ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ عصرحاضر میں طالب علم یونین سازی کی المناک حالت کو،قومی سطح پر نانس سے لے کر کیمپس کی سطح پر طالب علم یونین حکومتوں (SUGs) تک، کو قیادت کے بحران سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ اپنے معاصر کردار کی روشنی میں، یہ کوئی تعجب کی بات نہیں تھی کہ نانس اور UNILAG میں فیکلٹی کے رہنماؤں نے اسکول انتظامیہ کے سامنے سر تسلیم خم کیا اور ان طلبا سے مشورہ کیے بغیر کاسمیٹک کمی پر اتفاق کیا، جن کی وہ مبینہ طور پر نمائندگی کرتے ہیں ۔

21 جولائی، 2023 کو، فیس میں اضافے کے اپنے سرکاری اعلان میں، UNILAG  انتظامیہ نے بخوشی ، "فیسوں کے اضافے پرغور کیا"   اور موجودہ معاشی حقائق کووجہ قرار دیتے ہوئے، انڈرگریجویٹ طلباء کے لئے پانچ گنا اضافے کا اعلان کیا- #فیس مسٹ فال مہم  باضابطہ طور پر اگلے دن سے شروع ہوگی ۔ 

مہم کے عروج کو سمجھنے کے لئے انتہائی  اہم اس  آزاد تحریک کا ایک مختصر تعارف ہے جس نے اس مقصد کی حمایت کی ہے: طلباء کا یکجہتی گروپ (ایس ایس جی) ۔ ایس ایس جی کو باضابطہ طور پر 22 جولائی 2023 کو طلباء، سابق طلباء اور تجربہ کار کارکنوں نے تشکیل دیا تھا ۔ ایس ایس جی نے کارروائی کی، فیس میں اضافے اور نائیجیریا بھر میں UNILAG اور دیگر کیمپسوں میں طلباء اور کارکنوں کو متاثر کرنے والے دیگر متعلقہ معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک ورچوئل عوامی اجلاس طلب کیا ۔ اجلاس میں شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فیس میں اضافہ عوامی تعلیم کو مزید تجارتی کرنے اور اسے غریبوں کی پہنچ سے دور کرنے کی کوشش ہے ۔ پھر انہوں نے ایک عوامی سمپوزیم منعقد کرنے کا فیصلہ کیا-  ایس ایس جی  نے سمپوزیم میں مہم کو عام کرنے کے لیے آن لائن مظاہروں کو تیز کر دیا اور منگل 25 جولائی کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران ٹویٹر ٹرینڈ ہنڈل پر SaveUnilagStudents#  کوشامل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

28 جولائی کو منعقد ہونے والا عوامی اجلاس کم از کم ایک اہم حوالے سے کامیاب رہا- اس نے نانس کو گرہ بندی کے مسائل کی وضاحت کرنے اور UNILAG انتظامیہ کے غیر جمہوری رویے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک خط پیش کرنے پر مجبور کیا ۔ 2 اگست کو، UNILAG انتظامیہ کی طرف سے ایک میٹنگ طلب کی گئی تھی، اور میٹنگ کے نتائج کی تفصیل سے متعلق ایک اعلامیہ شائع کیا گیا تھا ۔ 

تاہم، اگلے مہینے کے دوران، انتظامیہ نے مذاکرات سے دور رہنے کا انتخاب کیا ۔ ایس ایس جی اور دیگر طلباء گروپوں نے مظاہروں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا، جب تک انتظامیہ کو عوامی دباؤ کے سامنے جھکنے پر مجبور نہیں  ہو جائے، تب تک احتجاج کو تیز کرنے کا انتخاب کیا، فیس میں اضافے میں کمی کا اعلان کیا اور طلباء یونین کو بحال کرنے کا وعدہ کیا ۔

تعلیم میں موجودہ بحران ایک جرات مندانہ ردعمل کا تقاضا کرتا ہے: طلباء کی مزاحمت کو مقامی کیمپس کی جدوجہد سے آگے بڑھنا چاہئے۔ اب وقت آگیا ہے کہ سرمایہ دارانہ اور سامراج مخالف جذبے کو اپنایا جائے،جس نے ایک متحرک نانس کی تاریخ کو نشان زد کیا، یہ سمجھتے ہوئے کہ عوامی تعلیم کی قسمت معاشرتی انصاف کے لئے وسیع تر جدوجہد سے اٹوٹ طور پر جڑی ہوئی ہے ۔

اس کے لیے ایک کراس کیمپس فرنٹ قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ #فیس مسٹ فال مہم،  ایک طاقتور مثال کے طور پر کام کر سکتی ہے، لیکن نو لبرل ازم سے متاثرہ کارکنوں اور دیگر سماجی قوتوں سے رابطہ کرکے اس کے اثرات کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ اتحاد قائم کرنے اور طلباء کے مطالبات کو وسیع تر معاشرتی جدوجہد سے ہم آہنگ کرکے، یہ تحریک سرمایہ کی قوتوں کے خلاف وسیع تر حمایت حاصل کر سکتی ہے اور زیادہ طاقت حاصل کر سکتی ہے۔ مہم کو  ان مقامی جدوجہد سے آگے بڑھنا چاہیے جو اختلاف کو فروغ دیتے ہیں اور باہمی یکجہتی کو کمزور کرتے ہیں۔ تمام کیمپسز میں جدوجہد کو متحد کرنے کے لئے مہم کو ملک گیر سطح پر پھیلنا چاہئے۔

یکجہتی کے علاوہ، طلباء کو یونیورسٹی گورننس میں جمہوری شرکت کے لئے فعال طور پر وکالت کرنی چاہئے۔ مشترکہ کمیٹی کے لئے UNILAG مینجمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں SSG کی تجویز درست سمت میں ایک قدم ہے ۔ شمولیت کا یہ مطالبہ انفرادی یونیورسٹیوں سے آگے تک پھیلا ہوا ہے، جو تعلیم میں عدم مساوات کو برقرار رکھنے والے بہت ہی نو لبرل پاور ڈھانچے کو چیلنج کرتا ہے۔

مہم کے لیے آگے کا راستہ چیلنجوں سے بھرا ہوا ہے ، لیکن تبدیلی لانے کی صلاحیت ناقابل تردید ہے۔ بنیاد پرست شعور کو اپنانے، یکجہتی کو فروغ دینے، اور جمہوری شرکت کا مطالبہ کرنے سے، طلباء اپنے کیمپس کے اندر اور وسیع تر معاشرتی منظرنامے میں زیادہ منصفانہ اور مساوی مستقبل کے لئے ایک محرک قوت بن سکتے ہیں۔

طلباء یکجہتی گروپ کے ممبر اور سوشلسٹ یوتھ لیگ (SYL) کے ساتھی ہیں جو لاگو سے لکھتے ہیں

Available in
EnglishArabicPortuguese (Brazil)SpanishUrduItalian (Standard)French
Author
Oyelumade Oluwakemi
Translator
Aliya Furrukh
Date
12.03.2024
Source
Africa is a CountryOriginal article🔗
Privacy PolicyManage CookiesContribution SettingsJobs
Site and identity: Common Knowledge & Robbie Blundell