Democracy

تاما کالسن: "جدوجہد کو ان سخت اقدامات کی ٹکر کا ہونا چاہیے جو یہ حکومت نافذ کر رہی ہے۔"

دارئیو سینٹیلن عوامی محاذ، تاما کالسن، جاویئر ملی کی دائیں بازو کی حکومت کے تحت ارجنٹائن کا کیا مستقبل ہے۔
اس انٹرویو میں، دارئیو سینٹیلن پاپولر فرنٹ کی ترجمان، تاما کالسن، اس بارے میں بات کرتی ہیں کہ کس طرح جاویئر ملی کی دائیں بازو کی حکومت ارجنٹائنیوں کے معیار زندگی کو خراب کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ جوں جوں غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، خواتین اور LGBTQIA+ کے حقوق کی حفاظت کرنے والے اہم قوانین کو منسوخ کیا جا رہا ہے۔
اس انٹرویو میں، دارئیو سینٹیلن پاپولر فرنٹ کی ترجمان، تاما کالسن، اس بارے میں بات کرتی ہیں کہ کس طرح جاویئر ملی کی دائیں بازو کی حکومت ارجنٹائنیوں کے معیار زندگی کو خراب کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ جوں جوں غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، خواتین اور LGBTQIA+ کے حقوق کی حفاظت کرنے والے اہم قوانین کو منسوخ کیا جا رہا ہے۔

ارجنٹائن میں میلی کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کی آمد کے بعد، سماجی تحریک نے اپنے حقوق کے تحفظ اور مقبول مطالبات کو تیز کرنے کے لیے اپنی جدوجہد کو تقویت دینا شروع کر دیا ہے۔ کولمبیا انفارما نے تاریخی سماجی تنظیم ڈاریو سنٹیلان عوامی محاذ کی ترجمان تاما کالسن کا انٹرویو کیا۔

 کولمبیا انفارما: آپ ملی حکومت کے خلاف جدوجہد کا تجزیہ کیسے کرتی ہیں؟ ان کے اقدامات کس قدر انتہا پسند ہوں گے؟

 تما کالسن: ہمارے خیال میں 20 دسمبر سے شروع ہونے والی عوامی تحریک کی طرف سے ایک تیز ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں احتجاج کو مجرمانہ بنانے کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

اس لمحے کے بعد سے، سڑکوں پر متعدد کارروائیاں ہوئیں، جن میں سے اکثر خود بخود ہوئیں، تمام قصبوں، میونسپلٹیوں، اور صوبوں کے مکین پلازوں اور مرکزی مقامات پر جمع ہوئے، جو نئی حکومت کے اعلانات سے گھبرا گئے ہیں۔

 میلی نے اپنی حکمت عملیوں سے پردہ اٹھانا شروع کر دیا تاکہ روزگار، رہائش، عام اشیا کی کمی، ہماری زمین، ثقافت، بنیادی اشیائے ضروریہ کی مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، اور ڈکری آف نیسیسٹی اینڈ ارجنسی کے حکم نامے (DNU) نیز اومنیبس قانون میں بیان کردہ  بہت سے دیگر حقوق کو نقصان پہنچایا جائے۔

 ہم سمجھتے ہیں کہ مزاحمت کو ان اقدامات کی بنیاد پرست نوعیت کی ٹکر کا ہونا چاہیے جو یہ حکومت نافذ کر رہی ہے، جس کا مقصد ریاست کو اپنی مجوزہ اصلاحات کے ساتھ مکمل طور پر ختم کرنا ہے، جو 1990 کی دہائی کے بدترین دور کی نجکاری، ڈی۔ فنڈنگ نیز پچھلی انتظامیہ کے تشدد کی یاد دلاتا ہے، جو بدنیتی پر مبنی تھی۔ ٹارگٹڈ عوامی موبلائزیشن، بشمول ٹرگر-ہیپی پولیسنگ اور ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال، ریاستی جبر کو بے لگام کرتے ہیں،  جیسا کہ کانگریس میں پنشن اصلاحات کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کے دوران دیکھا گیا تھا۔

ہمارا ماننا ہے کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہماری دفاعی جدوجہد جارحانہ ایجنڈے کی حمایت کرنے والے فریم ورک کو ختم کر دے جو ساختی اصلاحات کی ضرورت کو فروغ دیتا ہے۔ ان اصلاحات کو، انتہائی دائیں بازو کی طرف سے تجویز کردہ حل کے بجائے، ایک نئے معاشی ڈھانچے کی وکالت کرنی چاہیے جس سے آبادی کی اکثریت کو فائدہ ہو۔

 کولمبیا انفارما: ارجنٹائن میں سماجی و عوامی تحریک سے، ایک انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے عروج پر غور کرتے ہوئے، لوگ اپنے بارے میں کیا تنقید کرتے ہیں؟ عوامی جدوجہد کی کوششوں کو زیادہ شدت سے کہاں توجہ دینی چاہیے؟

تاما کالسن: حالیہ برسوں میں، پاپولر موومنٹ نے اپنے علاقائی منصوبوں کو وسعت دی ہے، جس سے ہماری کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ہماری خواہش کی زندگی کے حصول کے لیے متبادل راستے تلاش کیے جا رہے ہیں۔

 اس کے باوجود، ایک سیاسی متبادل اختیار کرنے کی ضرورت ہے جو ہمارے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ ہم آواز ہو، جو ناکافی اجرت کے ساتھ نازک حالات میں زندگی گزارنے اور اقتدار میں رہنے والوں کی طرف سے اپنی ضروریات کے لیے ناکافی ردعمل سے تنگ ہیں۔

 برسوں سے، ہم نے معیار زندگی میں گراوٹ کا مشاہدہ کیا ہے، بہت سے لوگ بقا کے علاوہ زندگی کے لیے محض ضروری بنیادی مادی حالات تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

غربت میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی نے ہمارے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے، اور مایوسی کے اس ماحول میں، دایاں بازو انتہائی تیزی سے ایک ممکنہ کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے، جو موجودہ مایوس کن صورتحال کا متبادل ہے۔ ایک ایسی خالی جگہ جسے ترقی پسندی اور بائیں بازو نے نظر انداز کر دیا ہے، جس میں انتہائی دائیں بازو کے لیے قدم رکھنے کی گنجائش باقی رہ گئی ہے۔ حقیقی طور پر یقینی حقوق کے ساتھ ایک باوقار زندگی کے وژن کے ذریعے حکومت کرنے کے موقع کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے، ہمیں تقسیم کو ایک طرف رکھ کر ہمارے لوگوں کے دوبارہ متحد ہونے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

 کولمبیا انفارما: آپ کے خیال میں میلی کی حکومت اور ارجنٹائن کے دائیں بازو کے ساتھ آنے والے سالوں میں کیا ہوگا؟

 تاما کالسن: ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حکومت اعلیٰ سطحی اصلاحات کے ساتھ برسراقتدار آئی ہے، جس نے چند ہفتوں کے اندر ڈھانچہ جاتی اصلاحات تجویز کرنے کی کوشش کی ہے، جو ہماری جمہوریت کی پوری تاریخ میں کبھی نہیں ہوئیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ جھوٹی امید پروری کا شکار ہوئے بغیر اس کی قانونی حیثیت میں دراڑیں نمودار ہونے لگی ہیں۔

 نتیجہ عوامی تنظیم کی حد تک منحصر ہو گا کہ وہ انفرادیت پسندانہ رجحانات اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات کا مقابلہ کرے جس کی وہ وکالت کرتے ہیں۔

 جونہی ہم اس بیانیے کو ختم کر دیں گے کہ ایک کمزور ریاست کے ساتھ، ایک آزاد و بے ضابطہ مارکیٹ، ہمارے ملک کی معیشت کو بچائے گی، تو ہماری بائیں بازو کی تحریکوں کو ایک سنہری موقع میسر آئے گا۔

دائیں بازو کا ایجنڈا بالکل واضح ہے: بڑے سرمائے کے منافع کے مارجن کو نمایاں طور پر بڑھانا، چاہے اس کا مطلب ہماری زندگیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچانا ہی کیوں نہ ہو۔ بائیں بازو کی جماعتوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اکٹھے ہوں اور اپنے وژن کو پھیلانا شروع کریں۔

 کولمبیا انفارما: ارجنٹائن میں حقوق نسواں کی تحریکیں باقی لاطینی امریکہ کے لیے ایک نمونہ ہیں۔ موجودہ انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے تحت بنیادی جدوجہد اور نعرے کیا ہونگے؟

 تاما کالسن:  ارجنٹائن میں حقوق نسواں کی مختلف شاخوں نے جو حقوق حاصل کیے ہیں وہ اس حکومت کے سردارانہ اور حقوق مخالف موقف کی وجہ سے خطرے میں ہیں۔

سب سے پہلے، ہمیں ان فوائد کی حفاظت کرنی چاہیے جو ہم نے حاصل کیے ہیں، اس بات کے دیرپا اور موثر نفاذ کو یقینی بنانا چاہیے کہ زیادہ حقوق کے ساتھ زندگی تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اقدامات کو انجام دینے اور قانونی شکل دینے کے لیے جو کچھ حاصل کیا گیا ہے۔ اس میں سسجینڈر اور مخنث خواتین، مخنث مردوں، ابیلنگیوں، غیر بائنری افراد، ہم جنس پرست عورتوں، اور بین الصنفی افراد کے لیے جامع صحت، شناخت، روزگار اور تعلیم کا تحفظ شامل ہیں۔

 ٹرانس لیبر کوٹہ، حمل کے لیے رضاکارانہ مداخلت کا قانون، جامع جنسی تعلیم، صنفی شناخت کا قانون، جنسی صحت کے بارے میں معلومات تک رسائی، مانع حمل طریقوں، اور جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن کے مفت علاج ایسے قوانین ہیں جو تمام افراد کے حقوق کو یقینی بناتے ہیں۔ لیکن خاص طور پر، یہ قوانین ان لوگوں کی زندگیوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں جنہوں نے تاریخی طور پر خلاف ورزی، انکار، اور حقوق تک رسائی کی کمی کا تجربہ کیا ہے۔

ان قوانین کو منسوخ کرنا، جیسا کہ میلی کا ارادہ ہے، معیار زندگی کے لیے ایک اہم اور فیصلہ کن خطرہ پیدا کرتا ہے، اور ایسے افراد کی اوسط متوقع عمر کو کم کر سکتا ہے جن کی شناخت ھیٹروسیس نارم (heterocisnorm) کے معیارات کے مطابق نہیں ہے۔

 اس کے علاوہ، LGTTBIQNB+ افراد اور ان لوگوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے جنھیں جامع جنسی تعلیم کے فریم ورک کے اندر حقوق کی وکالت کرنے اور حمل کے قانون میں رضاکارانہ مداخلت کی حمایت کرنے پر منفی انداز میں دیکھا جاتا ہے۔

ہمارا منصوبہ ایک نئی حکمت عملی تجویز کرتا ہے اور ہمیں اپنے دفاع اور اسے عملی جامہ پہنانے کے طریقہ پر بات کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ موضوع بحث میں اہم ہے کہ اپنی بقاء کو برقرار رکھتے ہوئے ان نقصان دہ پالیسیوں کی مخالفت کیسے کی جائے۔

Available in
SpanishEnglishGermanFrenchArabicChinese (PRC)Italian (Standard)UrduPortuguese (Brazil)
Translators
Moazzam Ali, Aliya Furrukh and ProZ Pro Bono
Date
01.03.2024
Source
Original article🔗
Privacy PolicyManage CookiesContribution Settings
Site and identity: Common Knowledge & Robbie Blundell