تشکیل شدہ اور کمیونل طاقت کی جدلیات: اینجل پراڈو کے ساتھ ایک گفتگو

ایل میزال کمیون کے مرکزی ترجمان، کمیون کے دائرہ کار میں تشکیل شدہ طاقت ملانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایل میزال کمیون کے میئر اینجل پراڈو اس بات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں کہ کس طرح کہ ہیوگو شاویز کو مثال بنا کر کمیونل طاقت اور خود مختاری کو فروغ دے کر ہر ایک کے لئے وقار اور پیداوار کی ملکیت کو یقینی بنا یا جا سکتا ہے ۔

ایل میزال کمیون،  لارا اور پرتگال کی ریاستوں کے درمیان  وینزویلا کےخطے لانوس کے گیٹ وے پر واقع ہے۔ یہ وینزویلا کے سب سے زیادہ مربوط کمیونوں میں سے ایک ہے،اس علاقے میں تقریبا 3500 خاندان رہتے ہیں۔ یہاں مکئی، مویشیوں اور پیداواری منصوبوں کے لئے وسیع زمین وقف ہے۔

اینجل پراڈو کمیون کے مرکزی ترجمان ہیں۔ دو سال پہلے انہوں نے سائمن پلاناس کا میئر بننے کے لیے ایک مشکل جنگ جیتی تھی، جو کہ ایل میزال کے بیشتر علاقوں پر مشتمل میونسپلٹی ہے، جس میں 11 دیگر کمیون شامل ہیں۔ اس انٹرویو میں وہ کمیونل طاقت کی ترقی کے دیرینہ منصوبے کے ساتھ تشکیل شدہ طاقت کو جوڑنےکے سلسلے میں اپنی کوششوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

ہمارے کچھ قارئین بے شک ایل میزال سے واقف ہوں گے، لیکن کیا آپ کمیون کی تفصیلات بیان کرسکتے ہیں؟

ایل میزال تجربات، طریقوں، فتوحات اور شکستوں کا مجموعہ ہے۔ تاہم، یہ سب سے پہلے اور سب سے اہم ایک ایسا پروگرام اور منصوبہ ہے، جس کی تلقین ہمیں شاویز نے کی ہے، یہ ایک ایسا پروگرام ہے جو یہ بتاتا ہے کہ ہم کون ہیں اور ہم کس طرح منظم ہوسکتے ہیں۔

ایل میزال کمیونل طرز زندگی کو مجسم بناتا ہے، جس کی بنیاد ایک بہتر دنیا بنانے کے لیے اختراعی طریقوں اور سیاسی طریقوں کی تلاش پر ہے۔ بلاشبہ، زندگی گزارنے کے اس نئے طریقے کی تعریف سرمائے کی منطق سے نہیں ہوتی، بلکہ جو کچھ مشترک ہے اسے ملا کر سب کے لیے پروقارزندگی کو یقینی بنانا ہے۔ 

ایل میزال 27 کمیونل کونسلوں اور 2335 ہیکٹر کمیونل زمین کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اپنے کام کو سائمن پلاناس کے دیگر کمیونوں اور کمیونارڈ یونین کے ساتھ جوڑنے میں کامیاب رہا ہے، جو 50 سے زیادہ کمیونوں پر مشتمل ایک قومی تنظیم ہے۔ یہ سب بہت اہم ہے کیونکہ، جیسا کہ شاویز نے ایک بار کہا تھا، کمیون الگ تھلگ نہیں رہ سکتے ۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو، بالادستی کا نظام، جوکہ دراصل سرمایہ دارانہ نظام ہے، انہیں ہڑپ جائے گا-

مجھے لگتا ہے کہ ایل میزال ہمارے معاشرے اور ہمارے طبقے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کیونکہ یہ شاویز کے روڈ میپ پر عمل کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا کمیون، بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح،ایک روشنی کے مینار کے طور پر کام کرتا ہے، ایک ایسی مثال جو ملک بھر میں اور یہاں تک کہ دنیا بھر میں مقبول تنظیموں کو متاثر کرتی ہے۔ 

کمیونز، نا صرف سیاسی اداروں سے بڑھ کر ہیں۔ بلکہ یہ نئے سماجی تعلقات پر مبنی ایک ابھرتے ہوئے معاشی ماڈل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کیا آپ اس کی مزید وضاحت کر سکتے ہیں؟

سرمایہ داری کے خلاف جنگ بڑے پیمانے پر ہوتی ہے۔ یہ موجودہ اصولوں، خاص طور پر جائیداد کے بارے میں اصولوں کو ختم کرنے کے بارے میں ہے- اسی لیے جائیداد کی اجتماعی ملکیت، کام کی اجتماعیت، اور یقیناً فاضل کی اجتماعی تقسیم بہت اہم ہے۔

ہمارا آخری مقصد سرمایہ داری کے ذریعے فروغ پانے والی انفرادیت کا مقابلہ کرنے کے لیے کمیونل ملکیت کی ثقافت قائم کرنا ہے۔ ہمارا مقصد لوگوں کو اکٹھا کرنا، معاشرے کے اندر اور اس کے لیے منظم کرنا، صنعت کاری اور براہ راست تقسیم کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے، اپنے پیداواری ذرائع کی حفاظت کرنا ہے۔ بالآخر، ہمارا مقصد پیداوار کے پورے عمل کو کنٹرول کرنا ہے۔ 

فی الحال، چونکہ ہم بنیادی طور پرصرف پیداوار کرتے ہیں، لہذا ہماری کمیونل پیداوار کے فاضل پر اکثرسرمایہ دارانہ مارکیٹ قبضہ کر لیتا ہے۔ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے، جو کمیونل صنعت کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ 

جو میں کہہ رہا ہوں وہ صرف ایل میزال کمیون کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ تمام کمیونوں کو صنعتی ہونے کی ضرورت ہے۔ ایسا کرنے میں ناکامی کا مطلب موجودہ سرمایہ دارانہ نظام کے دائرے میں بقا کی معیشت پر محدود رہنا ہے۔ 

سوویت یونین کے خاتمے کے بعد، زیادہ تر عالمی بائیں بازو کے حمایتوں نے ریاستی طاقت سے منہ موڑ لیا۔ مبینہ طور پر، شاویز نے بائیں بازو کے مباحثے میں "اقتدار حاصل کرنے" کے تصور کو دوبارہ قائم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ 

سائمن پلاناس میں، کمیونل تحریک نے تشکیل شدہ ادارہ جاتی طاقت کے میدان میں قدم جمانے کی کوشش کی: میئر کے دفتر، نے میئر بننے کے لئے آپ کی کامیاب مہم کی حمایت کرکے ایسا کیا۔ اس ادارے کو کنٹرول کرنا کیوں ضروری تھا ؟

شاویزسے متاثر اورکمیونارڈز کے طور پر، ہمارا مقصد موجودہ وسائل کو کنٹرول کرنا اور ان سے لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ ہمارے معاملے میں بھی اس کا مقصد، بلدیہ میں موجود  پیداوار کے ذرائع اور عوامی اداروں پر کنٹرول حاصل کرنا۔ 

ایل میزال کی خالی زمین اور پیداوار کے ذرائع کو کمیون بنانے کی ایک طویل تاریخ ہے، لیکن حال ہی میں ہم انتخابات میں حصہ لے کر میئر کے دفتر کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہوئے۔ شاویز کی طرح، ہم بھی اس طرح کے مقابلوں سے گریز نہیں کرتے۔ 

آگے کا انحصار اس بات پر ہے کہ اسے کون کنٹرول کرتا ہے، ایک مقامی حکومت کمیونل اہداف کی طرف پیشرفت میں مدد یا رکاوٹ ڈال سکتی ہے، اابھی ہم سابقہ روکاوٹوں کودور کرنے کے لئے سخت محنت کررہے ہیں۔ شاویز کی پیروی کرتے ہوئے، ہم فعال طور پر متنازعہ طاقت پر یقین رکھتے ہیں، اسے ضبط کرنا اور لوگوں کی خدمت کے لئے استعمال کرنا۔ شاویز، جیسی سیاسی طاقت حاصل کئے بغیرکمیون کو مقبولیت حاصل نہیں ہوتی- ان کی قیادت سوشلسٹ منصوبے کو فروغ دینے اور جس یوٹوپیا کا ہم تعاقب کرتے ہیں اس کے بارے میں بات چیت کو دوبارہ زندہ کرنے کی کلید تھی۔

یقیناً، یہ ضروری ہے کہ کوئی طاقت کے نشے میں نہ ڈوبے اس کے بجائے اسے عوام کی خدمت کرنی چاہیے۔ ہمارے ملک میں اگر انقلابی طریقے سے کام کیا جاتا ہے، تو ریاستی طاقت کمیون کو آگے بڑھانے کے لیے محرک کا کردار ادا کر سکتی ہے- 

شاویز، نے بار بار اس بات کی نشاندہی کی کہ وینزویلا میں اب بھی بنیادی طور پر بورژوا ریاست ہے۔ بطور میئر آپ کا مقصد بورژوا ریاست کو مضبوط کرنا نہیں بلکہ اس کی تحلیل کے لیے حالات پیدا کرنا ہے۔ ریاستی سطح کی سیاست میں مشغول ہونے میں آپ کے لیے بحیثیت کمیونارڈ کیا خطرات اور مواقع ہیں؟

جب شاویز زندہ تھا، تب بھی ریاست کے اندر کمیونل ماڈل کو بدنام کرنے کی ایک مہم چلائی گئی تھی، جس میں اسے فرسودہ، ناکام، یا ناکارہ قرار دیا گیا تھا۔ یہ تصورات اب بھی برقرار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم مقامی حکومت میں اپنی شرکت کو ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں تاکہ یہ دکھا سکیں کہ کمیونارڈز اداروں کو اچھی طرح منظم کر سکتے ہیں۔ 

ابتدائی طور پر، ہمیں وسیع پیمانے پر شکوک و شبہات کی وجہ سے بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ سیاسی عزم، اصولوں کی پاسداری، اور ایک واضح مقصد کے ساتھ ہم میونسپل حکومت کے نظام کو موثر طریقے سے منظم کر سکتے ہیں، اس سے لوگوں کی خدمت کرسکتے ہیں۔ ہم اسے ایک آلے کے طور پر دیکھتے ہیں، لیکن معاشرتی تبدیلی کا حقیقی محرک کمیونل تحریک ہی ہے۔ 

بہرحال، اس میں ممکنہ نقصانات اور خطرات ہیں۔ اگر ہم میئر کے دفتر کی سیاست کے مرکزی نقطہ کے طور پر تشریح کرتے ہیں تو، ہم انقلابی اورشاویز کے ماننے والوں کی حیثیت سے ناکام ہو رہے ہوں گے، کیونکہ ہم کمیون کو ترک کر رہے ہوں گے جو ہماری سیاسی اور معاشی زندگی کا مرکز ہونا چاہئے-

سائمن پلانس کے میئر کی حیثیت سے آپ کی انتظامیہ انتہائی موثر ثابت ہوئی ہے۔ بلدیاتی اداروں نے بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال، اور تعلیم کے شعبے سمیت متعدد مسائل حل کیے ہیں۔ اگرچہ یہ کامیابیاں قابل ستائش ہیں، لیکن یہ کمیونل سوشلزم کے اسٹریٹجک مقصد میں کس طرح حصہ ڈالتی ہیں؟

میئر کے دفتر سے، ہم نے مباحثوں، ریفرنڈمز اور اجتماعی فیصلہ سازی کے عمل کو فعال طور پر فروغ دیا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، مشاورت ہماری طرز حکمرانی کا لازمی جزو ہے، جو ہر روز زیادہ سے زیادہ کمیونل ہونی چاہئے۔ 

مثال کے طور پر، ایک سال پہلے ہم نے شرکتی بجٹ سازی پر ایک ریفرنڈم کا اہتمام کیا تھا۔ بنیادی مقصد لوگوں کے ساتھ مل کر بجٹ، قانون سازی اور حکومت کرنے کی ہماری صلاحیت میں رکاوٹ ڈالنے والے، دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے قائم فرسودہ شہر کے آرڈیننس کو ختم کرنا تھا۔ ریفرنڈم کے کئی مخصوص مقاصد تھے، ہم اعلی عہدیداروں کے زیر کنٹرول عوامی کاموں کے فنڈز کو دوبارہ مختص کرنا چاہتے تھے اور ہم عوام کو فیصلہ سازی کے اہم عمل میں شامل کرنا چاہتے تھے۔

ریفرنڈم کامیاب رہا۔ اس میں بہت زیادہ شرکت ہوئی اور اس نے گورننس کے ایک نئے ماڈل کی راہ ہموار کی جس میں وسائل، معلومات اور فیصلہ سازی اب منتخب چند لوگوں کے ہاتھ میں نہیں ہیں۔ اب کمیونٹی, سائمن پلاناس کی سیاسی اور معاشی ترقی میں حصہ لیتی ہے، اس طرح کمیونل تنظیم کو مضبوط کرتی ہے۔

ہم نے جن کامریڈ ساتھیوں سے بات کی ہے ان میں سے کچھ کا کہنا ہے کہ "کمیونل حکومت" کو بالآخر میئر کے دفتر کی جگہ لے لینی چاہیے۔ لیکن اس تناظر میں "کمیونل حکومت" دراصل کیا ہے؟

بنیادی طور پر، ایک کمیونل حکومت عوام کی طرف سے،عوام کے لئے بنائی گئی حکومت ہوتی ہے۔ یہ تب عمل میں آتی ہے جب کمیونٹی اجتماعی طور پر فیصلہ کرتی ہے کہ کیا، کیا جانا چاہیے اور اس کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں فعال طور پر حصہ لیتی ہے۔ ایک کمیونل حکومت، خودمختاری، حاکمیت اور ادارہ جاتی رکاوٹوں کے بغیر فیصلے کرنے کی آزادی کے ساتھ کام کرتی ہے۔

شاویز کے وژن سے متاثر ہو کر، ہمارا مقصد پرانے اداروں، جیسے میونسپل حکومت کو تحلیل کرکے ان کی جگہ خود انتظامی جگہوں میں تبدیل کرنا ہے- جو معاشرے کو اجتماعی بنانے کے لئے مکمل طور پر، پرعزم ہوں۔

Available in
EnglishSpanishGermanArabicKoreanMalaysianUrduTurkishRussianFarsiPortuguese (Brazil)PolishItalian (Standard)French
Authors
Chris Gilbert and Cira Pascual Marquina
Translators
Aliya Furrukh and ProZ Pro Bono
Date
18.02.2024
Source
VenezuelanalysisOriginal article🔗
Entrevistas
Privacy PolicyManage CookiesContribution SettingsJobs
Site and identity: Common Knowledge & Robbie Blundell